سانحہ پشاور کے بعد ملکی مفاد کی خاطر لچک کا مظاہرہ کیا ہے،عمران خان ،
اب حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اٹھارہ جنوری تک آخری مہلت دیتے ہیں، اس کے بعد ڈی چوک سمیت سڑکوں پر آکر شدید احتجاج کرینگے، شادی کرنا کوئی جرم نہیں ہے ، شادی کے حوالے سے رواں ہفتے پوری قوم کو خوشخبری سناؤں گا ،پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 6 جنوری 2015 23:30
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف نے بڑی لچک کا مظاہرہ کیا لیکن اب حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے اٹھارہ جنوری تک آخری مہلت دیتے ہیں، اس کے بعد ڈی چوک سمیت سڑکوں پر آکر شدید احتجاج کرینگے، شادی کرنا کوئی جرم نہیں ہے ، شادی کے حوالے سے رواں ہفتے پوری قوم کو خوشخبری سناؤں گا ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122 پر دھاندلی ثابت کرنے کیلئے پورا ایک سال لگا اور اس کے پیچھے جواز سپیکر ایاز صادق کے اسٹے آرڈر تھے اور اب تک ایاز صادق اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے رہے انہوں نے کہا کہ این اے 122پر 30ہزار ووٹ جعلی نکلے اور وہاں پر کئی پولنگ سٹیشنوں پر مختلف رنگ کے بیلٹ پیپرز نکلے اور مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کے آخری دنوں میں لاکھوں جعلی بیلٹ پیپرز چھپوائے اور جہانگیر ترین کے حلقے میں 49ہزار جعلی پولیس ووٹ نکلے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کی وجہ سے تحریک انصاف نے ملکی مفاد کی خاطر حکومت کا ساتھ دیا اور مکمل طور پر لچک دکھائی جبکہ پارٹی کے اندر شدید اختلافات کے باوجود بھی ملٹری کورٹس کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دے کر کڑوی گولی کھائی لیکن افسوس کہ حکومت ایک قدم پیچھے نہیں ہٹی حالانکہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ حقیقی جمہوریت ہے جس طرح ملک میں دہشتگردی سب سے بڑا مسئلہ ہے اس طرح حقیقی جمہوریت بھی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو آخری مرتبہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے اٹھارہ جنوری تک کی مہلت دیتے ہیں ورنہ تحریک انصاف پوری قوت کے ساتھ اسلام آباد کے ڈی چوک سمیت سڑکوں پر آئے گی اور شدید احتجاج کرے گی حالانکہ پوری قوم اور پارٹیاں چاہتی ہیں کہ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے کہ سڑکوں کو بند کرنے اور ملک کو بند کرنے کے حوالے سے طاقت رکھتی ہے مگر ہم ایسا نہیں کرینگے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.