اسلام آباد میں امریکی سفار ت خانے کی عمارت میں توسیع کے خلاف دائردرخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 6 جنوری 2015 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد میں امریکی سفار ت خانے کی عمارت میں توسیع کے خلاف دائردرخواست بغیر کسی مزید کارروائی کے لیے غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ،درخواست وطن پارٹی کی جانب سے بیرسٹر ظفراللہ نے دائرکی تھی تاہم منگل کے روز سماعت کے دوران عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گزار نے درخواست کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکررکھی ہے جس پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان اور جسٹس اعجازاحمدچوہدری پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے رو زسماعت کی ۔

متعلقہ عنوان :