ای اوبی آئی کرپشن کیس ، اراضی کی قیمت او رقدرکااندازہ لگانے والوں کی فہرست اور ملازمین کی پنشن میں اضافے کے لیے رپورٹ جنوری کے آخری ہفتے میں طلب،

غریب مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی کولٹنے نہیں دیں گے، اس مقدمے کومزید التواء میں نہیں رکھ سکتے ، جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس

منگل 6 جنوری 2015 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) سپریم کورٹ نے ای اوبی آئی کرپشن کیس میں اراضی کی قیمت او رقدرکااندازہ لگانے والوں کی فہرست اور ملازمین کی پنشن میں اضافے کے لیے رپورٹ جنوری کے آخری ہفتے میں طلب کرلی ،جبکہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ غریب مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی کولٹنے نہیں دیں گے اس لیے اس مقدمے کومزید التواء میں نہیں رکھ سکتے ،ملازمین کے پنشن میں اضافے بارے بھی عدالت کوآگاہ کیاجائے ،اراضی کاتخمینہ کس نے لگایااس کی بھی تمام تر تفصیلات جمع کروائی جائیں انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیے ہیں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان اور جسٹس اعجازاحمدچوہدری پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران عدالت کوبتایاگیاکہ ای اوبی آئی کی بورڈ آف گوررنر زکااجلاس سولہ جنوری کوہورہاہے کہ اس لیے وقت دیاجائے تاکہ عدالت کواس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیاجاسکے اس پر عدالت نے کیس کی مزیدسماعت چھبیس جنوری سے شروع ہونے والے آخری ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :