ممبئی حملہ کیس ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کا کا ریکارڈ طلب کرلیا ،سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی
منگل 6 جنوری 2015 23:29
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سیشن جج میاں اظہر ندیم نے کی ۔ عدالت نے اے ایس آئی عالمگیر اور انوسٹی گیشن آفیسر کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی ۔
منگل کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی ملزم کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پبلک پراسکیوٹر ارشد ملک مخالف فریق کی جانب سے پیش ہوئے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اے ایس آئی اور آئی او عدالت میں آج شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ملزم کی درخواست ضمانت کیس ملتوی کرے جبکہ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ذکی الرحمن لکھوی کی ممبئی حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت سے آٹھ دسمبر 2014ء کو درخواست ضمانت منظور ہوئی جس کے بعد ذکی الرحمن لکھوی کو ا یک غیر قانونی مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کیخلاف بے بنیاد اور غیر قانونی ایک شہری کے اغواء کا مقدمہ بنایا گیا ہے میرے موکل کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.