این اے 122میں دوبارہ گنتی پرعمران خان کی شکست ثبوت کیساتھ ثابت ہوگئی ، 4حلقے کھلے اورچارحلقوں کی قلعی بھی کھل گئی پرویزرشید

منگل 6 جنوری 2015 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ این اے 122میں دوبارہ گنتی پرعمران خان کی شکست ثبوت کیساتھ ثابت ہوگئی ہے ،4حلقے کھلے اورچارحلقوں کی قلعی بھی کھل گئی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہی سچ ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کوووٹ دیئے ہیں ،دوبارہ گنتی میں ناکامی پرخفت مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ،قومی یکجہتی کے ماحول کوخراب کرنے کی کوشش غلط ہے ۔