آپ کہتے ہیں تو سینٹ سے منظور ہونیوالے 21ویں آئینی ترمیم کے بل پر دوبارہ رائے شماری کرانے کو تیار ہوں،چیئرمین سینٹ، اسحاق ڈار نے معذرت کرلی

منگل 6 جنوری 2015 23:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا کہ اگر آپ کہتے ہیں تو میں سینٹ سے منظور ہونے والے 21ویں آئینی ترمیم کے بل پر دوبارہ رائے شماری کرانے کو تیار ہوں جس پر اسحاق ڈار نے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سینٹ کے اجلاس میں جب اکیسویں آئینی ترمیمی بل پر پہلے مرحلہ میں اراکین سینیٹر کی گنتی کے عمل میں اراکین کی تعداد 77تھی تو اسحاق ڈار نے اعتراض کیا اور کہا کہ آپ چیک کریں جس پر چیئرمین سینٹ نے انہیں براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو میں دوبارہ رائے شماری کرانے کو تیار ہوں جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ میں میں معذرت چاہتا ہوں اور اس کے بعد وہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے اور چیئرمین سینٹ نے رائے شماری کے عمل کو جاری رکھا ۔

متعلقہ عنوان :