اے ا ین پی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات،
عام انتخابات اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کی حلقہ بندیوں بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، گزشتہ انتخابات الیکشن کمیشن کی بجائے طالبان نے کروائے ، اے این پی کارنرز میٹنگز پر حملے ہوئے ،کارکنوں کو شہید کیا گیا، دیر میں 90 ہزار جعلی ووٹ پکڑے گئے، تمام حالات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا مگر فخرو بھائی نہ بول سکتا تھا نہ کوئی اقدامات کرسکتا تھا،سینیٹر حاجی عدیل
منگل 6 جنوری 2015 23:17
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقات ، الیکشن کمشنر کو عام انتخابات اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ملاقات کے بعد حاجی عدیل نے صحافیوں سے گفتگوکے دوران کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے کافی شکایات تھیں گزشتہ انتخابات الیکشن کمیشن کی بجائے طالبان نے کروائے عام انتخابات میں اے این پی کارنرز میٹنگز پر حملے ہوئے کارکنوں کو شہید کیا گیا دیر میں 90 ہزار جعلی ووٹ پکڑے گئے تمام حالات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا مگر فخرو بھائی نہ بول سکتا تھا نہ کوئی اقدامات کرسکتا تھا ۔
کے پی کے میں عوامی نیشنل پارٹی کے پاس 39نشستیں تھیں اب صرف چار نشستیں رہ گئی ہیں ۔(جاری ہے)
حاجی عدیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے دوران عبوری حکومت سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی کے نے بیان دیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کی حلقہ بندیوں پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن اے این پی کو تمام حلقہ بندیوں پر اعترا ض ہے اس سلسلے میں اے این پی نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا ہوا ہے کوئی حکومتی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوتا جوڈیشل کمیشن صرف پنجاب اور سندھ کیلئے نہیں بلکہ چاروں صوبوں کیلئے ہونے چاہیے ۔ الیکشن کمشنر سے ہونے والی ملاقات کے وفد میں افراسیاب خٹک ، زاہد خان ، بشریٰ گوہر اور شاہی سید بھی شامل تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.