سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مقدمے کی سماعت کل کرے گی

منگل 6 جنوری 2015 23:17

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مقدمے کی سماعت کل(جمعرات کو) کرے گی۔پاکستان ورکر پارٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔

(جاری ہے)

عدالت نے جن صوبوں میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے ہیں ان کے حوالے سے رپورٹس مانگی تھیں۔حد بندیوں بارے سندھ اور پنجاب سے جواب طلب کیا تھا جبکہ کے پی کے نے عدالت کو بتا دیا تھا کہ وہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔