سوات ،تحفظ مدارس کانفرنس آج ہوگی ، جے یو آئی کے صوبائی امیر مولاناگل نصیب خان خطاب کریں گے

منگل 6 جنوری 2015 23:16

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سوات میں جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام تحفظ مدارس کانفرنس آج(بدھ کو ) ہوگی ،جس سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولاناگل نصیب خان خطاب کریں گے ،جے یوآئی سوات کے سیکرٹر اطلاعات قاری شمس الرحمن کے مطابق کانفرنس آج سوات کے شہر مینگورہ میں جے یو آئی سوات کے ضلعی دفتر امانکوٹ میں دوپہر دو بجے ہوگی ،جس سے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان اور وفاق المدارس کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی حسین احمد سمیت دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :