بلوچستان بھرمیں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے نوشکی اورگردونواح میں خشک سالی تیزی سے پھیل رہی ہے، میرغلام دستگیربادینی

منگل 6 جنوری 2015 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) وزیراعظم کے مشیرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی میرغلام دستگیربادینی نے کہاکہ بلوچستان بھرمیں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے نوشکی اورگردونواح میں خشک سالی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں اورمال داروں کوشدیدمشکلات کاسامناہے وزیرعلیٰ لوگوں کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے مال مویشیوں کوویکسینیشن کرنے کیلئے موبائل ٹیمیں بھیجے اورچارے کی فراہمی کویقینی بنائے ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی غلام دستگیربادینی نے کہاکہ بلوچستان بھرمیں بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے امکانات بڑھ رہے ہیں اسی طرح نوشکی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں بھی خشک سالی کے اثرات تیزی سے نمایاں ہورہے ہیں جس سے مالداروں اورزمینداروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے مال مویشیوں کیلئے چارہ ناپیدہورہاہے جس کی وجہ سے مال مویشیوں کی ہلاکتوں کااندیشہ ہے صوبائی حکومت کوچاہئے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مالداروں سمیت زمینداروں کی مشکلات کوکم کرنے کیلئے اپناکرداراداکرتے ہوئے علاقے میں لائیواسٹاک کی موبائل ٹیمیں بھیجیں تاکہ وہ جانوروں کی ویکسینیشن کرے اورحکومت جانوروں کوچارے کی فراہمی کے انتظامات کویقینی بناتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کوکم کرے تاکہ زمینداروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے ایسانہ ہوکہ ماضی میںآ نے والے خشک سالی کی طرح لاکھوں مال مویشی مرجائیں اس لئے خشک سالی سے نمٹنے کیلئے فوری طورپرانتظامات کویقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :