جمعیت علماء اسلام پاکستان نظریاتی نے مشاورت کے بعد صوبائی مجلس عاملہ کو تشکیل دیدیا

منگل 6 جنوری 2015 23:10

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا نور اللہ نے آپس میں مشاورت کے بعد صوبائی مجلس عاملہ کو تشکیل دیدیا صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا اللہ داد کاکڑ، صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی سینئر نائب صدر امیر مولانا محمود الحسن قاسمی نائب دوئم مولانا محمد حیات زہری نائب امیر سوئم مولانا حق داد نائب امیر چہارم قاری عبدالباسط مینگل جنرل سیکرٹری مولانا نور اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حاجی عبدالواحد آغا ناظم دوئم حافظ جمال عبدالناصر ناظم سوئم حافظ گل آف چمن ناظم چہارم مولوی حبیب اللہ پشین پریس سیکرٹری سید جانان ناظم مالیات قاری مہر اللہ بڑیچ سالار مفتی غلام حیدر اچکزئی صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا نور اللہ نے صوبائی سطح پر جماعت فعال کرنے اور جماعت کو منظم کرنے پر طویل مشاورت کیا انہوں نے کہاکہ جلد پورے صوبہ جماعت کو فعال اور منظم کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا تنظیم سازی اسلامی دستور کے مطابق ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی ایک اسلامی مذہبی سیاسی جماعت ہے وہ ہمیشہ مثبت سوچ کیساتھ آگے جانے پر یقین رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :