چیف سیکرٹری بلوچستان اورآئی جی پولیس کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، صوبہ بھرمیں فول پروف سیکورٹی کیلئے اہم فیصلے،

ریڈزون،سیکورٹی زون،قومی تنصیبات اہم عمارتوں اورشہروں میں سیکورٹی گشت بڑھانے سمیت غیرقانونی طورپررہائش پذیرافرادکیخلاف کاروائی کافیصلہ

منگل 6 جنوری 2015 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) چیف سیکرٹری بلوچستان اورآئی جی پولیس کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان بھرمیں فول پروف سیکورٹی کیلئے اہم فیصلے ،ریڈزون،سیکورٹی زون،قومی تنصیبات اہم عمارتوں اورشہروں میں سیکورٹی گشت بڑھانے سمیت غیرقانونی طورپررہائش پذیرافرادکیخلاف کاروائی کافیصلہ منگل کے روز آئی جی آفس کوئٹہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ اورانسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان محمدعملش خان نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب،صوبائی سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر)اکبرحسین درانی،صوبائی سیکرٹری ایس اینڈجی ڈی رضوان میمن،ایڈیشنل آئی جی وریجنل پولیس آفیسرسردارعبدالمجید،صوبائی سیکرٹری مالیات محمدمشتاق رئیسانی،صوبائی سیکرٹری مواصلات وتعمیرات حاجی علی احمد کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ وڈی آئی جی کرائمز برانچ بھی موجود تھے اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ سیکورٹی زون اورریڈزون کے علاوہ اہم تنصیبات اورعمارتوں میں سیکورٹی کویقینی بنانے کیلئے مزیداقدامات کئے جائیں اسی طرح ریڈزون سیکورٹی زون میں داخل ہونے والے گاڑیوں کے اسٹیکرزکومینوئل کے علاوہ کمپیوٹرائزڈچیکنگ کوبھی یقینی بنایاجائے جبکہ انہی ایریامیں داخل ہونے والے فردکے پاس قومی شناختی کارڈ ہونالازمی قراردیاگیاہے اوران کی چیکنگ کے نظام کوبھی موثربنایاجائے گااجلاس میں موبائل گشت ،چوکیاں اوراچانک کے نظام کابھی جائزہ لیتے ہوئے اس سے مزیدسخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس میں شہرمیں ہوٹلوں ،سرائے کے علاوہ مسافرخانوں اورکرایہ کے مکانات میں ضروری دستاویزات کے بغیررہائش پذیرافراد کیخلاف سخت کاروائی کرنے کافیصلہ ہوااجلاس میں صوبے میں نفرت انگیزمذہبی منافرت پھیلانے اورقابل اعتراض مواداوراشتعال انگیز لیٹریچر کیخلاف مہم کوجاری رکھنے کافیصلہ بھی ہوااجلاس کوایڈیشنل آئی جی وریجنل پولیس آفیسرسردارعبدالمجید نے سیکورٹی پلان اورسیکورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفینگ دی۔

متعلقہ عنوان :