Live Updates

عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، ہمیشہ اعزازی پاکستانی رہوں گی: جمائما خان

منگل 6 جنوری 2015 22:37

عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، ہمیشہ اعزازی پاکستانی رہوں گی: ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی طرف سے دوسری شادی کے باقاعدہ اعلان کا عندیہ دیئے جانے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ زندگی کے اس مرحلے میں خوش رہیں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پچھلے کئی روز میں مجھے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی اور ایک اعزازی پاکستانی کی حیثیت برقرار رکھوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کے علاوہ اپنے بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :