جان کیری12جنوری کوپاکستان کے 2روزہ دورے پراسلام آبادپہنچیں گے،

وزیراعظم،آرمی چیف ،مشیرخارجہ سرتاج عزیز و دیگر حکام سے ملاقات کریں گے

منگل 6 جنوری 2015 22:36

جان کیری12جنوری کوپاکستان کے 2روزہ دورے پراسلام آبادپہنچیں گے،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری12جنوری بروزپیرکوپاکستان کے 2روزہ دورے پراسلام آبادپہنچیں گے ،اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم محمد نوازشریف ،مشیرخارجہ سرتاج عزیز ودیگر حکام سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان کے اعزازمیں وزیراعظم عشائیہ بھی دیں گے ،جان کیری آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی جی ایچ کیومیں ملاقات کریں گے ،اس کے علاوہ منگل کے روزاسٹرٹیجک مذاکرات کیلئے دفترخارجہ بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :