اکیسویں آئینی ترمیم، آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

منگل 6 جنوری 2015 14:51

اکیسویں آئینی ترمیم، آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء)قومی اسمبلی نے اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اکیسیویں آٴینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک متفقہ طور پرمنظور کی گئی ۔ ایوان میں موجود تمام جماعتوں نے تحریک کے حق میں ووٹ دئیے جس کے بعد وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے بل شق وار ایوان میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا تو پہلی شق میں جماعت اسلامی کی ترمیم مسترد کر دی گئی ۔ شق تین کے پیرا اول کے حق میں دو سو پینتالیس ووٹ آئے ۔ جے یو آئی ف ، جماعت اسلامی اور تحریک انصآف ایوان موجود نہیں تھیں ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی قانون سازی کے عمل میں حصہ نہیں لیا ۔ اکیسویں آئینی ترمیم کے حق میں دو سو سینتالیس ووٹ آئے ۔ قومی اسمبلی کے کسی رکن نے تحریک کی مخالفت نہیں کی ۔ شق وار منظوری کے دوران ایوان نے بتایا کہ آئینی ترمیم میں فرقہ سے مراد مذہب کا کوئی فرقہ ہے ، اس میں قانون کے تحت کوئی سیاسی جماعت شامل نہیں۔