قومی اسمبلی نے 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
منگل 6 جنوری 2015 12:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) 21 ویں آئینی ترمیم اورفوجی عدالتوں کا بل پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر منظور کر لی گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق 21 ویں آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر بھی شریک ہوئے جبکہ 245 اراکین اجلاس میں شریک تھے۔
تاہم تین جماعتوں نے بل کی منظوری میں حصہ نہیں لیا۔ 21 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری دی گئی ہے جبکہ ایوان میں کسی بھی رکن قومی اسمبلی میں بل کی مخالفت نہیں کی۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی جبکہ ایوان میں موجود تمام اراکین نے 21 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔(جاری ہے)
21 ویں آئینی ترمیم کا بل وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے پیش کیا ۔
آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے 228 اراکین کی حمایت درکار تھی لیکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں موجود تمام اراکین نے حمایت کرتے ہوئے 21ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کا حصہ بنا دیا ۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف ، جمعیت علماءاسلام ف کے اراکین سمیت شیخ رشید قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ واضح رہے پہلی شق میں جمعیت علماءاسلام ف کی ترمیم کی تجویز ایوان نے مسترد کر دی ہے۔جبکہ جے یو آئی ف کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق لفظ فرقہ کی مزید واضح کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.