تھرپارکر:غذائی قلت سے 284 بچے جاں بحق ، سرگودھا،91 نومولود جان کی بازی ہار گئے

منگل 6 جنوری 2015 12:00

تھرپارکر:غذائی قلت سے 284 بچے جاں بحق ، سرگودھا،91 نومولود جان کی بازی ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) تھرپارکر میں معصوم بچوں کو موت مسلسل نگل رہی ہے ، ستانوے دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو چوراسی ہوگئی ، سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چھپن روز میں اکیانوے نومولود جان کی بازی ہار گئے، گھوٹکی میں آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کے باعث تین نومولود دم توڑ گئے۔ تھر میں معصوم انسانی زندگیوں کو نگل رہا ہے ، بھوک سے بلکتے ، سسسکتے بچے مسلسل موت کو خراج ادا کر رہے ہیں ۔

مٹھی ، ڈیپلو اور دیگر متعدد دیہات میں موت کا بازار گرم ہے ۔ درجنوں ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں ۔ طبی سہولتوں کی عدم دستیابی سے بیماروں کی زندگی پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں ۔ دوسری جانب حکومت اور انتظامیہ انکوائری کمیٹیوں کا کھیل رچائے بیٹھی ہے ادھر گھوٹکی میں بھی موت نے راستہ دیکھ لیا ۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال گھوٹکی میں آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کے باعث تین نومولود دم توڑ گئے۔

دوسری طرف پنجاب کے شہر سرگودھا میں بھی ماؤں کے لئے ایک نیا امتحان نئی آزمائش آن پڑی ۔ سادہ لوح مائیں کہاں کہاں روئیں ، کوئی پرسان حال نہیں۔ مرنے والے یہاں بھی غریبوں کے ہی بچے ہیں ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میں انکیو بیٹرخراب ، دوائیں ناپید ، سہولتوں کا دور دور تک نام نہیں ، معصوم کلیاں ہر روز مرجھا رہی ہیں ، مسیحائی کون کرے ، صوبائی حکومتیں اور انتظامیہ متاثرین کے لئے خاطر خواہ انتظامات کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :