سبی میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر تخریب کاری کی کوشش ناکام ، موٹر سائیکل سے چار کلو وزنی بم برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

پیر 5 جنوری 2015 23:34

سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) سبی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تخریب کاری کی کوشش ناکام ، چاکر روڈ پر کھڑی موٹر سائیکل سے چار کلو وزنی بم برآمد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا پولیس ذرائع کے مطابق سبی کی اہم شاہراہ چاکر روڈ کے علاقے ہرنائی پھاٹک کے قریب سیکیورٹی فورسسز نے دوران چیکنگ پانچ موٹر سائیکلوں کو اپنے قبضے میں لیکر سٹی پولیس کے حوالے کردیا سٹی پولیس نے موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اس کی اطلاع پولیس کے اعلیٰ حکام کو دی ڈی ایس پی سٹی نصیب اللہ کھوسہ، نے فوری طور اقدامات کرتے ہوئے سٹی تھانہ کے چاروں اطراف کی شاہراؤں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایف سی فورس بھی سٹی تھانہ پہنچ گئی اور سٹی تھانہ کو گھیرے میں لے لیا پولیس نے بم ڈسپوزل عملہ کو طلب کرلیا جنہوں نے موٹر سائیکل میں نصب کو ناکارہ بنا دیا پولیس ذرائع کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول اور چار کلو وزنی تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :