چو ہدری نثار آج ضلعی انتظامیہ کمپلیکس میں شہریوں کی سہولت کیلئے مرکزکاافتتاح کریں گے

پیر 5 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء)وفاقی وزیرداخلہ وانسدادمنشیات چو ہدری نثارعلی خان آج (منگل)کوضلعی انتظامیہ کمپلیکس میں شہریوں کی سہولت کیلئے مرکزکاافتتاح کریں گے ،وزیرداخلہ کی ذاتی دلچسپی اورہدایات پرکئی ماہ کی لگاتارمحنت کے بعدضلعی انتظامیہ اس منصوبے کوعملی جامہ پہنائے گی ۔اس مرکزکابنیادی مقصدشہریوں کوون ونڈوآپریشن کی سہولت میسرکرناہے تاکہ ان کوتمام سہولیات ایک ہی چھت تلے باآسانی اورتیزرفتاری کے ساتھ دی جاسکیں ،اس منصوبے پرتین لاکھ روپے سے کم لاگت آئے گی جبکہ اس سے اسلام آبادکے اندرلاکھوں شہری مستفیدہوں گے ۔

سہولیات میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنا،بین الاقوامی ڈراوٴنگ پرمٹ جاری کرنا،سی این جی اورپٹرول پمپس کیلئے این اوسی جاری کرنا،اخبارات اورپرنٹنگ پریس کی ڈکلریشن اورجسٹرڈکاغذات کی تصدیق کرناشامل ہے ،اس منصوبے کومزیدموثربنانے کیلئے خصوصی طورپرایک ویب سائیٹ کابھی افتتاح کیاجائیگاویب سائیٹ سے ہرقسم کی متعلقہ ضروری معلومات اورفارمزڈاوٴن لوڈکئے جاسکیں گے ۔

(جاری ہے)

اسی طرزپرجلدہی ایک مرکزایف ایٹ اسلام آبادمیں بھی قائم کیاجائیگا۔شہریوں کوہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم پرعملدرآمدکرتے ہوئے اسلام آبادانتظامیہ کل چیف کمشنراسلام آبادآفس اورنادراکے درمیان ایک معاہدے پردستخط کرے گی ۔معاہدے کے تحت مختلف سیکورٹی سے لیس کمپیوٹرائزڈچپس شروع کی جائیں گی ،جوبطورکارجسٹریشن کارڈاستعمال ہوسکیں گی ،یہ اپنی نوعیت کاپہلااورمنفردترین منصوبہ ہوگااس کے تحت کاررجسٹریشن بک کی جگہ مائیکروچپس والارجسٹریشن کارڈجاری کرلیاجائیگا،جس میں مالک سے متعلق تمام تفصیلات موجودہوں گی یہ منصوبہ آنے والے دوماہ میں مکمل کرلیاجائیگا۔