کراچی، ہاری بچاؤ سندھ تحریک کا اجلاس آ ج ہو گا

پیر 5 جنوری 2015 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے سندھ کے کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے جاری تحریک ہاری بچاؤ سندھ بچاؤ خاص طور پر گنے، دہان اورپٹھی کے ہاریوں کواپنے فصل کی مناسب نرخ نہ ملنے کے خلاف کے اگلے مرحلے میں اجلاس آج 6 جنوری کو سہہ پہر 3 بجے کراچی پریس کلب میں منعقدہ ہو گا، اے پی سی کی صدارت جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ جبکہ سندھ کی مختلف سیاسی قوم پرست ، دینی جماعتوں کے قائدین اورکسانوں کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہان شریک ہوں گے، کل جماعتی کانفرنس میں استحصالی طبقے کی طرف سے ہاریوں وکسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اورحکومتی بے حسی پرغور کے بعد ہاری بچاؤ، سندھ بچاؤ تحریک کے اگلے لائحہ کااعلان اوراہم فیصلے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کل جماعت کانفرنس میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر اورپیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی مظفر علی شجراع ، پی ٹی آئی کے صوبائی صدرنادراکمل لغاری، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہریار، مہر، مسلم لیگ ن کے شاہ محمد شاہ،ف لیگ کی نصرت سحر عباسی، حسین اے ہارون ، ق لیگ کے حلیم عادل شیخ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ڈاکٹرقادرمگسی ، قومی عوامی پارٹی کے ایاز لطیف پلیجو، سندھ آباد گاربوڈ کے چیئرمین رئیس عبدالمجید نظامانی، کسان بورڈ سندھ کے صدرڈاکٹر عبدالرزاق کھوسہ، ہاری آباد بورڈ کے حاجی عبدالمجید شیخ، جے یوآئی کے قادر محمد عثمان اورجے یوپی وسنی تحریک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ کاہاری اورآباد گار شوگر ملز سمیت سرمایہ دسار مافیااورحکومت دونوں کے ظلم کاشکار ہے، سندھ حکومت کی سرپرستی میں سرمایہ دار طبقہ کاشتکاروں کااستحصال کرکے ایک طرف زراعت جیسے اہم شعبے کوتباہ تودوسری طرف ملکی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچارہاہے۔

مظلوموں کوان ظالموں سے نجات اورایک کوشحال واسلامی پاکستان کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں اورسول سوسائٹی کواپنا کردار اداکرناپڑے گا، جماعت اسلامی کی جانب سے طلب کردہ آل پاڑتیزکانفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :