قومی اسمبلی ، وزیراعظم کے نکلتے ہی وفاقی وزراء بھی غائب ، شیخ آفتاب موجود رہے

پیر 5 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم محمدنوازشریف کے نکلتے ہی وفاقی وزراء بھی غائب ،کوئی ہویانہ ہووزیرمملکت شیخ آفتاب موجودہوگا۔

(جاری ہے)

پیرکے روزجاری اجلاس میں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے نکلتے ہی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء بھی آہستہ آہستہ کسک گئے جبکہ وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب موجودرہے اوران کاساتھ دینے کیلئے وزیرمملکت برائے پٹرولیم جام کمال بھی موجودرہے کوئی ہویانہ ہوشیخ آفتاب موجودہوگا