فیصل آباد، دہشتگرد محمد اکرام الحق عرف لاہوری عرف فاروق حیدر کو 8 جنوری کو سینٹرل جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی ،

مجرم دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے

پیر 5 جنوری 2015 23:32

فیصل آباد، دہشتگرد محمد اکرام الحق عرف لاہوری عرف فاروق حیدر کو 8 جنوری ..

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) کالعدم تنظیم کے دہشتگرد محمد اکرام الحق عرف لاہوری عرف فاروق حیدر کو آٹھ جنوری کو سینٹرل جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی ،مجرم دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق مجرم محمد اکرام عرف لاہوری جو شور کوٹ کینٹ کا رہنے والا ہے اس نے اور اس کے ساتھیوں 13سال قبل مذہبی دہشتگردی کی بناء پر پانچ افرادموت کے گھاٹ اتار دیا تھا بعد ازاں مجرم نے لاہور میں بھی دہشتگردی کی وارداتیں کیں گرفتار ہونے پر انسداد دہشتگردی فیصل آباد کی عدالت کے جج چوہدری محمد اکرام نے مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر سینٹرل جیل لاہور کے سپرٹینڈنٹ نے سپیشل جج انسداد دہشتگردی فیصل آباد کو مجرم کے تاریخ مقرر کرنے کیلئے تحریر کیا جس پر انسداد دہشتگردی کے نئے جج راجہ پرویز اختر نے جنہوں نے آج ہی چارج سنبھالا تھا ملزم کو پھانسی دینے کیلئے آٹھ جنوری بروز جمعرات کو پھانسی دینے کی تاریخ مقرر کردی ہے مجرم کو آٹھ جنوری صبح چھ بجے سینٹرل جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

متعلقہ عنوان :