پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 582ٹریفک حادثات میں10افراد ہلاک اور432شدید زخمی ہوگئے

پیر 5 جنوری 2015 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 582ٹریفک حادثات میں10افراد ہلاک اور432شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ257افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں239ڈرائیورز ،17کم عمرڈرائیور،367مسافراور91پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ98ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت105متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد85حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ37حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل697متاثر ہونے والوں میں سے564مرد اور133خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں115افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور434افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور148زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر455موٹر سائیکلز72آٹو رکشے59موٹر کاریں،41مسافر بس15ٹرک، اور759دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :