عوام کو سہولت پہنچانا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈی سی او لاہور

پیر 5 جنوری 2015 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر اتوار بازاروں میں عوام کو سستی معیاری اشیا ئے خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں ۔معیار اور مقدار کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ایڈمنسٹریٹر زکو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اتوار بازاروں کا دورہ کرکے وہاں صفائی ستھرائی ، کار پارکنگ ،اوزان و پیمائش، سبزیوں اور پھلو ں کے معیار اور ریٹ لسٹوں کو چیک کریں ۔

(جاری ہے)

جس پر تمام ایڈمنسٹریٹرز نے اتوار بازاروں کے دورے کیے اور وہاں پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ اتوا ر کے روز تمام اتوار بازاروں میں اشیاء و خوردونوش جن میں پھل ،سبزیاں، دالیں، گھی، چینی وافر مقدار میں موجود تھیں جہاں عوام کی بڑی تعداد نے خریداری بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت پہنچانا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اتوار بازاروں میں غیر معیاری اشیاء و خوردونوش کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ہر اتوار بازار میں شکایات سنٹر بھی موجود ہیں جہاں ضلعی حکومت کے نمائندے بھی عوام کی خدمت کیلئے موجود رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :