پشاور،پولیس تھانہ استرزئی کی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس برآمد، دو خواتین سمگلرز و گرفتار کر لیا

پیر 5 جنوری 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) پولیس تھانہ استرزئی کے ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے دو خواتین سمگلرز و گرفتار کر لیا پولیس تھانہ استرزئی کے ایس ایچ او گل جنان نے پولیس نفری کے ہمراہ مرئی چیک پوسٹ پر ایک کارروائی کے دوران دو خواتین سمگلر مسماة(س) دختر وزیر خان سکنہ میری کالونی اور مسماة(ر)زوجہ دلبر سکنہ ٹانک کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دس ہزار آٹھ سو گرام چرس برآمد کرلیا پولیس تھانہ استرزئی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :