فیصل آباد ، پرانی دشمنی کی بناء پر دو افراد کی اندھا دھند فائرنگ، ڈ یری فارم کا مالک ہلاک جبک، گن مین اور ملاز م شدید زخمی

پیر 5 جنوری 2015 23:20

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ڈ یری فارم کے مالک شاہد کو ہلاک جبکہ اس کے گن مین اور ملازم کو شدید زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے پیراں والے چوک میں پرانی دشمنی کی بناء پر کاکا بھٹی وغیرہ نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف شاہد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ شاہد کے گن مین اور ایک ملازم شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی ہے