آزاد کونسلر جبار خان موسیٰ خیل کا 18ساتھیوں سمیت پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیر 5 جنوری 2015 23:20

موسیٰ خیل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) آزاد کونسلر جبار خان موسیٰ خیل نے اپنے 18ساتھیوں سمیت پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری سردار بہادر خان موسیٰ خیل نے کونسلر جبار خان موسیٰ خیل کے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت ہے اور ہر پلیٹ فارم پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہی ہے بلدیاتی سطح پر بھی پارٹی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کابیڑہ اٹھائیگی۔