سیکولر قوتیں پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے اور پشاور سانحہ کے بعد قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

پیر 5 جنوری 2015 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری اور علامہ آصف اشرف جلالی،کے ادارے صراط مستقیم پر پولیس کاروائی کی سخت الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو اگرمدارس اہلسنت سے کوئی شکایت ہے تو تنظیم المدارس کے ذمہ داران سے رابطہ کرے مدارس اہلسنت کے خلاف کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ حکومت علامہ خادم حسین رضوی کو رہااور مدارس اہلسنت کے خلاف کی جانے والی کاروائی کو فوری طور پر بند کرے ورنہ عوام اہلسنت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ حکمراں عاشقان مصطفی کے خلاف کریک ڈاون اور گستاخان رسول کی سرپرستی کرکے اپنے بیرونی آقاوٴں کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتی ہے اگر درمصطفی سے حکمرانوں کو ٹھوکرادیا گیا تو ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ممتاز قادری ملت کا ہیرو ہے اگر اس کا کیس فوجی عدالتوں کے سپرد کیا گیا تو غلامان رسول ﷺ چین سے نہیں بیٹھیں گے جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) کے خادمین جذبہ عشق رسول سے لبریز ہیں گستاخ رسول سلمان تاثیر نے خود اپنی موت کو دعوت دی تھی سیکولر قوتیں پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے اور پشاور سانحہ کے بعد قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں اس وقت قوم کو متحد رکھنے کی اشد ضرورت ہے حکمراں ہوش کے ناخن لیں اور بھوس میں چنگاری نہ لگائیں پاکستان اس وقت سخت مشکل حالات سے گزر رہے اہلسنت کے خلاف غلط زبان استعمال کر کے قومی اتحاد کو سبوتاژنہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :