کوئٹہ ،صوبائی صدر اے این پی اصغر خان اچکزئی کے اعزاز میں صوبائی مجلس عاملہ کے ممبر منیر احمد پانیزئی کا عشائیہ

پیر 5 جنوری 2015 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، مرکزی ،صوبائی و ضلعی قائدین کے اعزاز میں گزشتہ روز ضلع پشین کے سابق صدر اور صوبائی مجلس عاملہ کے ممبر منیر احمد پانیزئی نے اپنے رہائش گاہ پر عشائیہ دیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ آج حقیقت بن کر ہمارے اورآپ کے سامنے ہیں ۔

خطے میں مفادات کی اس جنگ کی ہمارے اکابرین نے بہت پہلے نشاندہی کی تھی۔ لیکن افسوس کہ اس وقت کے حکمرانوں اور مقتدر قوتوں نے اس معاملے کا رخ کسی اور طرف موڑ دیا ۔ وقتی اور عارضی سود کو سامنے رکھ کر مستقبل کو تاریک تر کردیا ہم کل جس آگ کو صرف ہمسایوں کی تباہی وبربادی سمجھ رہے تھے وہ آگ آج پھیل کر ہمارے گھروں تک آن پہنچا ہے گزشتہ 40برسوں میں جو بیج بویا گیا۔

(جاری ہے)

وہ تناور درخت بن کر تباہی بربادی کی صورت میں ہمیں فروٹ دینے لگا ہے لہذا ہم اپنے وطن اور قوم کے سامنے اس لئے سروخروہیں کہ ہم وطن کی تباہی وبربادی میں کبھی شریک نہیں رہے بلکہ ہر وقت اس جنگ وجدل تشدد اوران کے بھیانک اثرات سے قوم کو خبردار کرتے ہے آج نہ صرف ملک بلکہ خطہ اس بات کا اعتراف کر رہی ہے کہ فخر افغان اور ان کا نظریہ عدم تشدد خوشحال مستقبل کی واحد ضمانت رہ گئی ۔

لیکن افسوس کہ اس کام کو ذمے لینے اور ان کی تدارک کیلئے بہت دیر کی گئی اور ہمیں بہت زیادہ نقصانات اُٹھا نا پڑا ۔انہوں نے کہا ہمیں وطن قوم اور مذہب کے نام پر بہت اندھیرے میں رکھا گیا نہ تو قومی اجتماعی مسائل حل ہوئے اور نہ ہی مذہبی جماعتیں عوام کو شریعت محمدی ، انصاف، رواداری اور امن کا نظام دے سکے ۔لہذا حقیقی قوت کے طور پر صرف عوامی نیسنل پارٹی ہی ایسی قومی سیاسی جماعت ہے جو درپیش سنگین چیلنجز کا دانش ، حکمت اور سیاسی بصیرت سے مقابلہ کررہی ہے درین اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر دفتر باچاخان مرکز سے جاریکردہ صوبائی بیان میں کراچی میں اے ، این ،پی کے ضلعی صدر سیف اللہ افریدی کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی تواتر کیساتھ ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے کراچی میں اس سے پہلے بھی ہمارے بہت سے رہنماؤں کو شہید کیا گیا ۔

اور وہی سلسہ آج تک جاری ہے بیان میں سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا گیا۔کہ وہ شہید سیف اللہ افریدی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔بیان میں ان کے خاندان اور صوبہ سندھ کے پارٹی کارکنوں سے دلی تعزیت اور شہید کی درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی۔