کوئٹہ ،ضلعی صدر ملک محمد ابراہیم کاسی کی صدارت میں عوامی نیشنل پارٹی کا ماہانہ اجلاس،

پارٹی فعالیت آئندہ کا لائحہ عمل ،سابقہ کارکردگی رپورٹ پرمفصل بحث،اہم فیصلے کئے گئے

پیر 5 جنوری 2015 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا ماہانہ اجلاس ضلعی صدر ملک محمد ابراہیم کاسی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی فعالیت آئندہ کا لائحہ عمل ،سابقہ کارکردگی رپورٹ پرمفصل بحث کی گئی اور متعدد فیصلے کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کوئٹہ کے باقی ماندہ یونٹوں کا تنظیمی شیڈول جلد جاری کیا جائیگا اجلاس میں پارٹی قلعہ عبداللہ ،حُرمزئی ،شاھرگ عبداللہ خان ٹاؤ ن کمیٹی ،ضلع کوئٹہ میٹروپولیٹن ۔

ڈسٹرک کونسل کوئٹہ میں A.P.D.Aاور اتحادی جماعتوں کے کامیاب کونسلروں کی کامیابی پر انہیں مبارک پیش کی گئی ۔درین اثناء بر صغیر پاک وھند کے قافلے کے صف اول کا عظیم سالار فخر افغان باچاخان اور رہبر تحریک فخر ایشیاء خان عبدالولی خان کے برسی 26جنوری کو انتہائی عقیدت سے منائی جائیگی اجلاس میں کچلاک بازار میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں چوری ڈکیتی پر تشویش اظہار کیا گیا اور انتظامیہ ، پولیس کی غفلت اور کوتاہی سے تعبیر کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ لوگوں کیجان ومال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈپٹی جنرل سیکرٹری کابینہ کے اراکین قیوم آغا، یاسین آغا،عین الدین ترین، اکرم پانیزئی، بختیار خلجی ،زمان کاکڑ،سردار کامران خلجی اوردیگر نے شرکت کی آخر میں ملک ابراہیم کاسی کی بہنوئی کی ناگہانی وفات اور پارٹی پشتون آباد یونٹ کے رہنما عبدالطیف ممند کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مزید براں یاسین آغا کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔