راولپنڈی ،اے این ایف نے 9کاروائیوں کے دوران568کلوگرام ہیروئن ، 64 کلو گرام چرس اور 300 گرام افیون برآمد کر لی

پیر 5 جنوری 2015 22:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء)اے این ایف نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئیں9کاروائیوں کے دوران568کلوگرام ہیروئن ، 64 کلوگرام چرس اور 300 گرام افیون برآمد کر لی ،جن کی مالیت عالمی منڈی میں تقریبا3ارب 84کروڑ20 لاکھ روپے ہے ۔ ان کاروائیوں کے دوران اے این ایف نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث9ملزمان کو گرفتار کر لیااور 2 گاڑیاں ضبط کرلیں تفصیلات کے مطابق،اے این ایف کوئٹہ کوخفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ ہیروئن کی بھاری مقداربیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے کراچی منتقل کرنے کاارادہ رکھتاہے، جسکے پیش نظربلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بارشورکے علاقے کلی سردارکمال کے ایک مقام پرناکہ بندی کی گئی۔

نگرانی کے دوران ایک مٹوبشی پجاروجیپ اے این ایف کے ناکے سے کچھ فاصلے پرمشکوک طورپررکی ہوئی پائی گئی ۔

(جاری ہے)

صورتحال کو مشکوک جانتے ہوئے اے این ایف کی ٹیم نے گاڑی کے قریب پہنچ کر اسے حراست میں لیاجوکہ بغیرنمبرپائی گئی، تاہم گاڑی میں موجودافرادپہلے ہی گاڑی کولاروارث چھوڑکر موقع سے فرارہوچکے تھے۔دوران تلاشی گاڑی کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے568کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی گئی اے این ایف کوئٹہ نے ایک اطلاع پرکی گئی کاروائی کے دوران ضلع گوادرکے علاقے پشونکان کے ایک غیرآبادساحلی مقام سے ایک لاوارث تھیلے کوقبضے میں لے کر اس سے 19کلوگرام چرس برآمدکرلی جو 19چھوٹے تھیلوں میں بندکی گئی تھی، جن میں سے ہر ایک کا وزن 1/1کلوگرام تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ،یہ چرس مبینہ طور پر کسی سمندر پار واقع مقام پرمنتقل کرنے کی غرض سے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کے لئے رکھی گئی تھی اے این ایف لاہورروڈچیک ٹیم نے مرکزی موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ پر گاڑیوں کی معمول کی چیکنگ کے دوران ننکانہ صاحب کے رہائشی امانت علی نامی ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 4.5کلوگرام چرس برآمدکرلی۔

ملزم نے چرس پھلوں کی پیٹی اورتیل کے ڈبے میں چھپارکھی تھی۔ملزم کوننکانہ صاحب جانیوالی مسافربس سے حراست میں لیاگیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کسی یہ منشیات مقامی استعمال کی غرض سے لے جارہاتھااے این ایف لاہو روڈ چیک ٹیم نے سیا لکوٹ شہرمیں جی پی او کے قریب پیرس روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مقامی ہیروئن فروش نوید حسن نامی مقامی شخص کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 165گرام ہیروئن برآمد کر لی اے این ایف لاہور روڈ چیک ٹیم نے مرکزی موٹر وے فیصل آبا د ٹول پلازہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی دو ملزمان عبدل منان اور غلام صفدر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس اور 300 گرام افیون برآمد کر لی۔

ملزمان کو پشاور سے آنے والی مسافر بس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان یہ منشیات مقامی استعمال کے غرض سے ٹوبہ ٹیک سنگھ لے جا رہے تھے ا ے ا ین ایف راولپنڈی کی گلگت میں تعینات ٹیم نے سراج الدین نامی ایک مقامی شخص کوگلگت ریورویوروڈپرواقع سٹی ہسپتال کے قریب سے گرفتارکرکے ملام کے قبضے سے 250گرام ہیروئن برآمدکرلی۔اطلاعات کے مطابق ملزم مقامی استعمال کے لئے منشیات فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث ہے اے این ایف پشاور نے لیبرکالونی گیٹ،انڈسٹریل اسٹیٹس روڈ پشاورپر ایک کاروائی کرتے ہوئے خیبر اجنسی کے رہائشی دو افراد زردست اور قسمت گل سے 12کلو چرس برآمدکر لی جو کہ ایک شاپنگ بیگ میں چھپائی گئی تھی۔

ملزمان چرس پشاورشہرلارہے تھے اے این ایف پشاورنے ایک مشکوک سوزوکی مہران کار نمبرIDT-2932کوپشاوررنگ روڈپرواقع زکوڑی پل پرتحویل میں لیا۔دوران تلاشی گاڑی کے عقبی حصے میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے24کلوگرام چرس برآمدکرلی گئی۔گاڑی میں موجودخیبرایجنسی کے رہائشی سیدرسول نامی شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔ملزم مبینہ طورپر یہ چرس پنجاب اسمگل کرنے کی غرض سے خیبرایجنسی سے پشاورشہرمنتقل کررہاتھا اے این ایف کراچی ائرپورٹ نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر سیالکوٹ کے رہائشی عمران مصطفی بھٹی نامی ملزم کوہیروئن بھرے کیپسولوں کے شبہ پر حراست میں لیا۔

دوران پوچھ گچھ ملزم نے اپنے پیٹ میں 67ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزم تھائی ائرلائن کی فلائٹ نمبر TG-342سے بنکاک کے لئے رونہ ہورہاتھا۔ملزم کو کیپسولوں کی برآمدگی کے لئے نہال ہسپتال کراچی منتقل کردیاگیا۔