نوشہرہ کینٹ،اینٹی کرپشن پولیس اور جوڈیشل مجریٹ کا محکمہ سول اینڈ ورکس آفس پر چھاپہ ،

ایس ڈی او سمیت دو کلرک رشوت لیتے رنگ ہاتھوں گرفتار

پیر 5 جنوری 2015 22:54

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) نوشہرہ اینٹی کرپشن پولیس اور جوڈیشل مجریٹ سول جج نوشہرہ کا محکمہ سول اینڈ ورکسC&Wنوشہرہ آفس پر چھاپہ ایس ڈی او سمیت دو کلرک رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار ۔سول جج نوشہرہ عبدالوہاب قریشی کے دستخط شدہ پندرہ ہزار روپے کے نوٹ برآمد۔مقامی ٹھکیدار محتسب اللہ کی درخواست پر انسداد رشوت ستانی پولیس نے سول جج نوشہرہ کے ساتھ چھاپہ مارا۔

رشوت لینے والے ایس ڈی او بلڈنگ ظفراللہ خان،سینئر کلرک احسان گل اور جونیئر کلرک سیف الرحمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔انسداد رشوت ستانی پولیس کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر جاوید خان اور محمد افتخار کے مطابق تینوں گرفتار راشی ملزمان کو جسمانی ریمارنڈ حاصل کرنے کے لیے سول جج علاقہ مجریٹ نوشہرہ کی عدالت میں پیش کیا جائیں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے معروف ٹھیکدار محتسب اللہ ولد فضل اللہ سکنہ پیر سباق نوشہرہ نے انسداد رشوت ستانی پولیس تھانہ میں ایک تحریری درخواست دی کہ اس نے ایک سرکاری ٹھیکہ مکمل کرلیا ہے اور ایس ڈی او بلڈنگ اور چند اہلکار اس کی سیکورٹی کی رقم ری فنڈ نہیں کررہے اور بھاری رشوت کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

جس پر تھانہ انسداد رشوت ستانی پولیس نے درخواست پر محکمنانہ کاروائی مکمل کی اور کامیاب چھاپہ کے لیے سول جج / جوڈیشل مجریٹ نوشہرہ عبدالوہاب قریشی کے ہمراہ محکمہ سول اینڈ ورکسC&Wنوشہرہ افس پر چھاپہ مارنے سے قبل مبلغ پندرہ ہزار روپے کی نوٹوں پرسول جج / جوڈیشل مجریٹ نوشہرہ عبدالوہاب قریشی نے اپنے دستخط کئے ،جس کے بعد درخواست گزار ٹھکیدار محتسب اللہ دفتر محکمہ سول اینڈ ورکسC&Wنوشہرہ پہنچا اور مزکورہ ایس ڈی او بلڈنگ ظفراللہ خان،سینئر کلرک احسان گل اور جونیئر کلرک سیف الرحمن طلب شدہ رقم مبلغ پندرہ ہزار روپے دی اور تینوں راشی ملازمین نے یہ رقم وصول کرنے کے بعد آپس میں تقسیم کرلی اس دوران سول جج / جوڈیشل مجریٹ نوشہرہ عبدالوہاب قریشی اور محکمہ انسداد رشوت ستانی پولیس کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ان تینوں اہلکاروں کی جیبوں سے سول جج کے دستخط شدہ نوٹ برآمد کرلیے۔

جس پر ان تینوں اہلکاورں کو گرفتار کرکے تھانہ انسداد رشوت ستانی منتقل کرلیاگیا۔انسداد رشوت ستانی پولیس کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر جاوید خان اور محمد افتخار کے مطابق تینوں گرفتار راشی ملزمان کو جسمانی ریمارنڈ حاصل کرنے کے لیے سول جج علاقہ مجریٹ نوشہرہ کی عدالت میں پیش کیا جائیں گا۔

متعلقہ عنوان :