پشاور ، شہری نے طاعون کا باعث بننے والے ایک لاکھ سے زائد چوہے مار ڈالے،
چوہا مارمہم اس وقت شروع کی جب میرے دوست کی بیوی چوہے کے کاٹنے کے باعث اسپتال جاپہنچی،نصیراحمد
پیر 5 جنوری 2015 22:37
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) خیبر پختون خوا کے ایک شہری نے طاعون جیسے مرض کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت مہم شروع کر رکھی ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد چوہے ما ر دیے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے زریاب کے رہائشی نصیر احمد کا کہنا تھا کہ چوہے مرغیوں اور دیگر پرندوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ معاشرے میں بیماریاں پھیلانے کا بھی باعث بنتے ہیں اوران کا خاتمہ اس کا مشن ہے جب کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب میرے ایک دوست نے بتایا کہ چوہے کے کاٹنے کے باعث اس کی بیوی اسپتال میں داخل ہے جس کے علاج پر ہزاروں روپے خرچ ہوگئے۔
نصیر احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں پائے جانے والے زیادہ تر چوہوں کی لمبائی 22 سے 30 سینٹی میٹر تک ہے جو گلیوں، مارکیٹس، دکانوں اور گھروں میں پائے جاتے ہیں حالانکہ میرے پاس اس مشن کو پورا کرنے کے لئے سہولیات کم ہیں لیکن مین اسے جاری رکھے ہوئے ہوں۔(جاری ہے)
اس کا کہنا تھا کہ وہ رات کو چوہا مار مہم پر نکلتا ہے اس دوران گلیوں ، گھروں اور دکانوں پر ڈبل روٹی کے ٹکڑے رکھ دیتا ہے جس پر چوہا مار دوا لگا ہوتی ہے، چوہوں پر عام زہر اثر نہیں کرتا اس لئے میں نے انہیں مارنے کے لئے اپنا فارمولا تیار کیا ہے۔چوہا مار مہم میں نصیر احمد کا ساتھ دینے والے گل زادہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس چوہے کے کاٹنے کے باعث اس کے بھتیجے کی موت واقع ہو گئی تھی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.