صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد معطل

پیر 5 جنوری 2015 22:29

صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد معطل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جنوری۔2015ء) وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی سزائے موت پرر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاق کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صولت مرزا پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی جو کہ اب کراچی الیکٹرک کے نام سے جانی جاتی ہے کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل کا الزام ہے جب کہ صدر ممنون حسین ان کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر چکے ہیں۔

ملک میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے افراد کی سزا پر عملدرآمد کا آغاز ایک طویل وقفے کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر حال ہی میں ہوا ہے۔نواز شریف نے یہ ہدایات پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد کی ہلاکت کے بعد جاری کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :