تعلیمی ادارے 12 جنوری کو ہی کھلے گے،وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ

پیر 5 جنوری 2015 21:57

تعلیمی ادارے 12 جنوری کو ہی کھلے گے،وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جنوری۔2015ء) وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے واضح کر دیا کہ تعلیمی ادارے12 جنوری کو ہی کھلے گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو لیکرآج اجلاس ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور تمام تعلیمی دارے 12 جنوری کو ہی کھلے گے۔

(جاری ہے)

شجاع خانزادہ نے کہا جن تعلیمی اداروں کی سکیورٹی تسلی بخش نہ ہوئی انہیں بند کر دیا جائے گا۔وزیر داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کے لیے لازم ہو گاکہ سکیورٹی انسپکشن کروا کر این او سی حاصل کر یں اور جن سکولوں کے پاس این او سی نہیں ہوگا انہیں بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :