مولانا فضل الرحمان نے 21ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

پیر 5 جنوری 2015 21:30

مولانا فضل الرحمان نے 21ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جنوری۔2015ء)مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ ایسے قانون نہیں بننے چاہیں جس سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوں۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپنے موقف سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا اجلاس میں آرمی ایکٹ کو آئینی تحفظ دینے کا مسئلہ زیر غور آیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسودہ تیار کرنے میں اپوزیشن کو ساتھ رکھا لیکن مسودے کے بارے میں ہمیں بے خبر رکھا گیا۔ مسودہ تیارکرنے میں وزیراعظم نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ وزیراعظم کے اتحادی ہیں ہمیں تاریکی میں کیوں رکھا گیا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کے اصولی طور پر حق میں نہیں تھے۔ ملٹری کورٹس کی غیر معمولی حالات میں بات ہوئی تو تسلیم کیا۔