حکومت مساجد اور مدارس کیخلاف کوئی پلان نہیں بنارہی،پرویز رشید کی طاہر اشرفی کو یقین دہانی،

حکومت اور مذہبی قیادت کے درمیان رابطے کا فقدان ختم ہونا چاہئے،حافظ طاہر اشرفی

پیر 5 جنوری 2015 21:26

حکومت مساجد اور مدارس کیخلاف کوئی پلان نہیں بنارہی،پرویز رشید کی طاہر ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی او ر وفاقی وزیر اطلاعات وقانون سینیٹر پرویز رشید کے درمیان نئی آئینی ترمیم کے حوالہ سے رابطہ۔مدارس ،مساجد اور علماء کی دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے کردار پر تبادلہ خیال ۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مدارس و مساجد اور علماء کا کردار اہم ہے۔حکومت مساجد اور مدارس کیخلاف کوئی پلان نہیں بنارہی ۔دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف مساجد اور مدارس کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وفاقی وزیر اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس ،مساجد اورعلماء دہشتگردی کے خاتمے میں رکاوٹ نہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور مذہبی قیادت کے درمیان رابطے کا فقدان ختم ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

جو مدارس دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کی حکومت نشاندہی کرے بلاوجہ مدارس کو ہراساں نہیں کرنا چاہئے۔مدارس اپنے وسائل خود پیدا کرتے ہیں کسی ملک سے امداد نہیں لیتے جو مدارس غیر ملکی امداد لیتے ہیں ان کے نام قوم کے سامنے لائے جائیں۔وفاقی وزیر اطلاعات اور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔

متعلقہ عنوان :