عدلیہ سے متعلق توہین آمیز پروگرام سپریم کورٹ نے مبشر لقمان اور سلمان اقبال کیخلاف فرد جرم عائد کر دی ، ایک ہفتے میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم ، دونوں کا صحت جرم سے انکار ، سماعت کے دور ان وکیل عرفان قادر اور بینچ ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ

پیر 5 جنوری 2015 20:56

عدلیہ سے متعلق توہین آمیز پروگرام سپریم کورٹ نے مبشر لقمان اور سلمان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے عدلیہ سے متعلق توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر پروگرام کے میزبان مبشر لقمان اور نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال کیخلاف فرد جرم عائد کردی دونوں کو ایک ہفتے میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے تاہم سلمان اقبال اور مبشر لقمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے پیر کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

اینکر پرسن مبشر لقمان اور سلمان اقبال نے تحریری معافی نامہ عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے غیرمشروط معافی بھی مانگی تاہم عدالت نے اس معافی کو قبول نہیں کیا اور ملزمان پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی۔سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل عرفان قادر اور بینچ کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے مطابق عرفان قادر کا کہنا تھا کہ غیر مشروط معافی مانگنے کے باوجود عدالت نے اْنھیں معاف نہیں کیاانھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت میں سزا دینے کے معاملے پر بھی جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ ابھی تک متنازع ہے۔

بینچ کے سربراہ نے کہاکہ فیصلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اْنھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کا ایک معتبر ادارہ ہے جس پر عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین اور قانون سپریم کورٹ سے زیادہ معتبر ہیں۔

متعلقہ عنوان :