صوبائی حکومتیں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کریں‘ وزیر اعظم نواز شریف

پیر 5 جنوری 2015 14:44

صوبائی حکومتیں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کریں‘ وزیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی جڑ کو جلد از جلد ختم کیا جائے گا اور اس کے لیے صوبائی حکومتیں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کریں،معصوم بچوں، شہریوں اور مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور انسداد دہشتگردی سے متعلق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد پر غور کیا گیا ۔اس موقع وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قومی قیادت میں اتفاق رائے نہایت خوش آئند ہے انشا اللہ اسکے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،قوم اور سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کریں اور اس کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں جب کہ سکیورٹی ادارے بھی قلیل وقت میں باہمی رابطوں کو نتیجہ خیز بنائیں۔

متعلقہ عنوان :