تعلیمی اداروں کو بند کرنا شر پسندعناصر کے مقاصد کی تکمیل ہے : طاہر القادری

پیر 5 جنوری 2015 14:38

تعلیمی اداروں کو بند کرنا شر پسندعناصر کے مقاصد کی تکمیل ہے : طاہر القادری

ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری 2015ء) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر بند کرنا دہشت گردوں کے مقاصد کی تکمیل ہے۔

(جاری ہے)

ہیوسٹن سے جاری اپنے ایک بیان میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے لیکن حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنا کوئی دانش مندی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تعلیم کے نام پر کھربوں روپے کہ رقم خرچ کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :