قومی اسمبلی آج آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے گی

پیر 5 جنوری 2015 10:51

قومی اسمبلی آج آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری 2015ء) قومی اسمبلی میں آج فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں اور ان کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی آرمی ایکٹ میں ترامیم پر رضامندی ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے آرمی ایکٹ میں غیر معمولی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ملک سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :