اورکزئی ایجنسی میں فٹ بال میچ کے دوران دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اتوار 4 جنوری 2015 18:13

اورکزئی ایجنسی میں فٹ بال میچ کے دوران دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، 8 ..

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جنوری۔2015ء) لوئر اورکزئی میں فٹ بال میچ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لوئر اورکزئی کے مقامی فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان فٹ بال میچ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طِبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :