ایران سے گیس کی درآمد پاکستان کی اشد ضرورت ہے‘ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل،
تہران کیساتھ گیس منصوبے کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائیگا‘ شاہد خاقان عباسی کا انٹرویو
ہفتہ 3 جنوری 2015 23:40
اسلام آباد/تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے گیس کی درآمد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران سے گیس کی درآمد کی اشد ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران سے گیس کی درامد کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی جانب سے سنجیدگی پر کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جنوب مغربی ہمسایہ ملک ایران قدرتی گیس کے وسائل کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور قدرتی وسائل سے مالامال ہونا پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اور بہترین موقع ہے کہ وہ ان وسائل سے مستفید ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بہترین موقع کو نہ صرف کھونے کیخلاف ہے بلکہ اس سے مستفید ہونے کیلئے تین یا پھر اس سے بھی زائد پائپ لائنیں تعمیر کرے گا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.