این اے122،دوبارہ گنتی سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا،عمران خان،
ہمارا موقف سچ ثابت ہوا ،بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوگئی، 30 ہزار سے زائد ووٹ بوگس نکلے،فارم14 اور15 کا ریکارڈ موجود ہی نہیں تھا، بیگز پر این اے 122 کی جگہ این اے124لکھا تھا،کچھ بیگز سے صوبائی اسمبلی کے ووٹ کاسٹ کئے گئے ، سربراہ عمران خان، کمیشن کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد سپیکر ایاز صادق کو استعفیٰ دینا پڑے گا، شیری مزاری
ہفتہ 3 جنوری 2015 23:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کی جانچ پڑتال سے دودھ کا ددوھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے۔ہمارا موقف سچ ثابت ہوا ہے۔بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران30 ہزار سے زائد ووٹ بوگس نکلے ہیں اورکچھ بیگز پر این اے122 کی جگہ این اے124 لکھا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فارم 14 اور15 کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ بیگوں میں صوبائی اسمبلی کے ووٹ کاسٹ کئے گئے ہیں ۔عمران خان مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر انتخابات کی جانچ پڑتال کی جائے ۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے این اے 122میں انتخابی دھاندلی سے متعلق مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کے بیانات کو جھوٹ اور لغو قرار دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.