کراچی،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ،

فی تولہ قیمت 46 ہزار900 اور دس گرام کی قیمت 40 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:35

کراچی،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔ ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 1189 ڈالر پر جا پہنچی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 46 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 46 ہزار900 روپے ہوگئی اسی طرح 86 روپے کے اضافے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی دس گرام قیمت 40 ہزار 200 روپے پر جاپہنچی جبکہ چاندی کی فی تولہ چاندی قیمت 700 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :