وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،10 ملزمان گر فتار

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،10 ملزمان گر فتار ، ملزمان کے قبضہ سے ایک کا ر ،وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ2پسٹل معہ ایمو نیشن ، ہیر وئن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات رج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ بھا ر ہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم گو ہر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے گرفتار ملزم امجد ریا ض کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ شہزاد ٹا ؤ ن پولیس نے دوران گشت ملزم فیصل محمو د کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 110گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے ملزم عدیل عمیر خا ن کے قبضہ سے ہنڈا کا ر قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی ۔

تھا نہ ما ر گلہ پویس نے چوری میں ملو ث ملزم عا لمگیر گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم محمد یعقوب کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ تھا نہ رمنا پولیس نے چوری میں ملو ث چار ملزمان عبد القدیر ، محمد ثاقب، امین الد ین اور شیر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم محمد الیا س کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آبادنے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :