عید میلاد النبی کے سلسلہ میں لاہور بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز محفل میلاد کا اہتمام کیا ،

جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،سینئر سول جج اور دیگر ججز کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) عید میلاد النبی کے سلسلہ میں لاہور بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز محفل میلاد کا اہتمام کیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،سینئر سول جج اور دیگر ججز کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایوان عدل مسجد بلاک میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں منعقدہ محفل میلاد میں وکلاء نے نعت خوانی کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج طارق افتخار، سینئر سول جج ندیم انور چوہدری،گارڈین عدالت ون کے جج نعیم عباس شاہ اور دیگر سول ججز، صدر لاہور بار چوہدری اشتیاق،سیکرٹری جنرل سلیم لادی،سیکرٹری قسیم اسلم کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی ۔ بلغ شیر خان کھوسہ نے رقت آمیز دعا کروائی ۔

متعلقہ عنوان :