قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس،سیکرٹری مواصلات کو پالیسی واضع کرنے کی ہدایت ،

اسلام آباد ائرپورٹ سے منسلک پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی اور ممتاز سٹی کو جلد موٹروے تک رسائی دی جائے، رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے، قائمہ کمیٹی

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے مواصلات نے سیکرٹری مواصلات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی پالیسی کو واضع کریں اور اسلام آباد ائرپورٹ سے منسلک پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی اور ممتاز سٹی کو جلد از جلد موٹروے تک رسائی دی جائے اور اس حوالے سے رپورٹ کمیٹی کا آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے مواصلات کا اجلاس چیرمن سفیان یوسف کی صدارت میں پارلیمنٹ ہا ؤ س اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں چیرمین کمیٹی سفیان یوسف نے سیکرٹری مواصلات کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر تمام سفارشات پر جلد ازجلد عمل درآمد کر کے رپورٹ اسمبلی سیکرٹریٹ کو پیش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکرٹری مواصلات شاہد اشرف تارر کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ وہ اسلام آباد ائر پورٹ سے منسلک تمام ہاوسنگ سوسائٹیوں کو موٹروے تک رسائی دیتے ہوے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور کام کی رفتار کے حوالے سے بھی کمیٹی کا مکمل آگاہ کیا جائے۔ چیرمین کمیٹی سفیان یوسف نے چیرمین این ایچ اے کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ ٹاپ سٹی اور ممتاز سٹی کو بھی موٹروے اور کشمیر ہائی وے تک جلد از جلد رسائی دی جائے۔ واضع رہے کہ اس سے پہلے پبلیک اکاونٹس کمیٹی نے بھی اس حوالے سے اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔