فوجی عدالتوں کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے تو ایک اور دہشت گردی کا سامنا کرناپڑتا،رحمان ملک،
دہشت گردوں نے اپنی حکمت عملی بدل دی ہے، اس لئے پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین میں ترمیم ہونی چاہیے، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تعلقات دیرینہ ہیں، الطاف حسین سے کل بھی رابطہ ہوا، آج پھر بات ہوگی، دونوں جماعت صوبے میں بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں،میڈیاگفتگو
ہفتہ 3 جنوری 2015 23:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ اے رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنی حکمت عملی بدل دی ہے، اس لئے پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین میں ترمیم ہونی چاہیے۔اگر ہم فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے تو ایک اور بڑی دہشت گردی کا سامنا کرناپڑتا۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تعلقات دیرینہ ہیں، الطاف حسین سے کل بھی رابطہ ہوا، آج پھر بات ہوگی، دونوں جماعت صوبے میں بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی وزارت کی کرسی گلے کو آگئی، قائم علی شاہ کی کرسی بچانے اور روٹھے اراکین کو منانے کیلئے پی پی قیادت اور رہ نما سرگرم ہوگئے ہیں، پی پی اراکین نے ناراض ساتھیوں اور دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں اور تعلقات میں تیزی دکھانا شروع کردی ہے۔(جاری ہے)
سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کیا، ٹیلی فونک رابطے کے دوران رحمان ملک نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے پر اصرار کیا۔
اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الطاف حسین میرے دوست اور بھائی ہیں، الطاف حسین سے کل بات ہوئی، آج بھی کروں گا، مخالفین سے متعلق گفتگو پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کلفٹن اور صدر میں دکان سجانے والے دیکھتے رہ جائیں گے۔اس سے قبل اپنی رہائس گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں پوری قومی قیادت موجود تھی، انسداد دہشت گردی کیلئے وزیراعظم کو اہم فیصلے کرنے پڑے، خودکش دھماکوں اور دہشت گردی نے لوگوں سے جینے کا حق چھینا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے قوم کے صبر کے پیمانے کو لبریز کردیا، ہم ایسا فیصلہ چاہتے تھے جس میں ملک وقوم کی بھلائی ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.