کراچی، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے عید میلادالنبیﷺ کے مو قع پر پور ے صوبے باالخصوص کراچی میں فول پروف سیکورٹی اقدامات کے احکامات

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 12ربیع الاول عید میلادالنبیﷺ کے مو قع پر پور ے صوبے بھر باالخصوص کراچی شہر میں آئی جی پولیس سندھ اور تمام ڈی آئی جیز کو فول پروف سیکورٹی کے اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو حساس مقامات پر پولیس گشت اور پولیس نفری کی تعیناتی میں اضافہ کرنے اور انٹیلجنس نیٹ ورک کو مئوثر بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ ایک طرف تمام مسلمانوں کے لئے جشن کے اس اہم دن تقدس بحال رکھا جاسکے اور دوسری طرف کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین قریبی اور مربوط تعاون کے ساتھ انٹیلجنس شئیرینگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں سول اور KMCکی انتظامیہ اور صوبہ بھر کے مقامی ضلعی انتظامیہ اور دیگر بلدیاتی اداروں کی انتظامیہ کو متعلقہ شہروں میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی ،فراہمی ونکاسی آب کو یقینی بنانے اور عید میلادالنبیﷺ کی جلوسوں اور مجالس کے راستوں اور مقامات سے روکاوٹیں ہٹانیں کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی شہر میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کے ۔ الیکٹرک کی انتظامیہ جبکہ دیگر صوبے بھر میں بجلی فراہم کرنے کی دیگر الیکٹرک کمپنیوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پولیس اب پہلے سے زیادہ مضبوط اور اسلحہ سے لیس ہے اور ہم نے حال ہی میں کراچی پولیس کو 10بلٹ پروف گاڑیاں اور ایک اے پی سی فراہم کی ہیں ۔

گزشتہ محرام الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر کراچی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے سربراہان کو گذشتہ محرم الحرام کی طرز پر سیکورٹی پلان تشکیل دینے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام سرویلینس سینٹرز کو فعال کرنے اور آئی جی پولیس سندھ ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی اور تمام ڈی آئی جیز کو سیکورٹی پلان کو زاتی طور پر نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :